ماڈل واداکارہ انعم خان کی شوبز انڈسٹری میں واپسی

ماڈل واداکارہ انعم خان کی شوبز انڈسٹری میں واپسی
ماڈل واداکارہ انعم خان کی شوبز انڈسٹری میں واپسی

  

لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل واداکارہ انعم خان کی شوبز انڈسٹری میں واپسی ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق انعم خان نے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا بعدازاں فلم ’’شورشرابہ‘‘ سمیت چند ایک فلموں اور ڈراموں میں اداکاری بھی کی مگر کچھ عرصہ قبل ایک حادثے کے باعث شدید زخمی ہوگئیں جس کے باعث شوبز سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہی تھیں ۔ماڈل واداکارہ انعم خان نے کہا کہ شوبز ہی میرا اوڑھنا پچھوڑنا ہے جس سے علیحدہ ہونے کا تصور ہی نہیں کرسکتی۔اپنے اس شو ق کی وجہ سے مجھے اپنے گھر اور رشتہ داروں کی ناراضگی کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر میں اپنے فیصلے پر ڈٹی رہی۔ انعم خان نے کہا کہ بیماری اور طویل بیڈریسٹ کی وجہ سے میرا وزن بڑھ گیاتھا ۔جس کے لئے باقاعدہ جم جوائن کرکے اپنا وزن کم کیا ہے۔

۔انہوں نے بتایا کہ شوبز میں نئے جوش اور ولولے کیساتھ واپس آئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ بطور اداکارہ ایک اردو فلم سائن کی ہے جس کی عکسبندی دسویں محرم کے بعد شروع ہوجائے گی ۔

مزید : کلچر