عید پر تینوں پاکستانی فلموں نے شاندار کاروبار کیا،سید جہانزیب علی

عید پر تینوں پاکستانی فلموں نے شاندار کاروبار کیا،سید جہانزیب علی
عید پر تینوں پاکستانی فلموں نے شاندار کاروبار کیا،سید جہانزیب علی

  

لاہور(فلم رپورٹر)سُپر سنیما شبستان اور پرنس کے آپریشن ہیڈ سید جہانزیب علی نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر نمائش کے لئے پیش کی جانے والی تینوں پاکستانی فلموں’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘،’’لوڈ وڈنگ‘‘اور ’’پرواز ہے جنوں‘‘نے صرف میرے سنیماؤں میں ایک کروڑ سے زائد کا کاروبار کرکے ثابت کردیا ہے کہ ہماری معیاری فلمیں ضرور کامیاب ہوتی ہیں کون کہتا ہے کہ پاکستانی فلمیں بزنس نہیں کرتیں یہ تینوں فلمیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اچھی فلم کو عوام کی پذیرائی ضرور ملتی ہے۔ سید جہانزیب علی نے بتایا کہ میری فلم میکرز سے درخواست ہے کہ اگر وہ ہر ماہ کم از کم دو اعلیٰ معیار کی فلمیں ہمیں نمائش کے لئے دیں تو نہ کوئی سنیما بند ہو اور نہ اس صنعت اور فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ بے روزگاری کا شکار ہوں۔عمران خان کی حکومت سے مجھ سمیت 20کروڑ عوام کو بہت ساری توقعات وابستہ ہیں مجھے یقین ہے کہ وہ فلم اور سنیما انڈسٹری کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مزید : کلچر