کنزیٰ ملک ڈرامہ سیریل ’’بھرم‘‘ کے اہم کردار میں کاسٹ

کنزیٰ ملک ڈرامہ سیریل ’’بھرم‘‘ کے اہم کردار میں کاسٹ
کنزیٰ ملک ڈرامہ سیریل ’’بھرم‘‘ کے اہم کردار میں کاسٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ کنزیٰ ملک ٹی وی کی مقبول اداکارہ ہیں جو بے شمار ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ان دنوں نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے سوپ’’سانوری‘‘ میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔کنزیٰ ملک کو مومنہ درید پروڈکشن کی نئی ڈرامہ سیریل ’’بھرم‘ ‘میں اہم رول کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے جس کی ریکارڈنگ شروع ہوچکی ہیں۔اس ڈرامہ سیریل کی دیگر کاسٹ میں سید محسن گیلانی،عدنان شاہ ٹیپو،شامل خان اور نورخان سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔ڈرامے کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری ہے جس کے ڈائریکٹرسکندر ہیں۔کنزیٰ ملک نے بتایا جلد ہی ان کا نیا ڈرامہ’باندی‘آن ایئرہوگا جو ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے۔

مزید : کلچر