انٹرنیشنل تھرو بال کوچنگ کورس آج سے شروع ہوگا

انٹرنیشنل تھرو بال کوچنگ کورس آج سے شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ انٹرنیشنل تھرو بال کوچنگ کورس (آج) جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے صدر طاہر نوید نے بتایا کہ تھرو بال کوچنگ کورس منعقد کروانے کا مقصد ملک میں تھرو بال کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں دو روزہ کورس ہوچکا ہے جبکہ اسلام آباد میں دو روزہ (آج) جمعرات سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورس کے دوران انٹرنیشنل کوچ سری لنکن رومیش مہاراج پاکستانی کوچز کوتربیت دیں گے، کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی، مزید معلومات کے لئے پاکستان تھرو بال کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں سے فون نمبر 0321۔3077577 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی