تیر اندازی کی تربیتی ورکشاپ آج اسلام آباد میں ہوگی

تیر اندازی کی تربیتی ورکشاپ آج اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک روزہ تیر اندازی کی تربیتی ورکشاپ (آج) جمعرات کو آئی ایم سی بی ایف سیون تھری میں ہوگی۔ پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود کریں گے۔ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد رمضان قصوری نے بتایاکہ تیر اندازی کی تربیتی ورکشاپ کا مقصد سکولز اور کالجز کی طلباء و طالبات کو تربیت دینی ہے تاکہ وفاقی دارالحکومت میں بھی سکولز اور کالجز کی سطح پر اس کھیل کو فروغ دیا جاسکے، یونیورسٹی کی سطح پر اس کھیل پہلے ہی سالانہ بنیادوں پر مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی