نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بھارت پہلے پاکستان ساتویں نمبر پر بر قرار

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بھارت پہلے پاکستان ساتویں نمبر پر بر قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارت پہلے جبکہ پاکستان کی سا تویں پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کوشرمناک شکست کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جار ی کر دی جس کے مطابق ٹاپ 10ٹیموں میں بھارت 115پوائنٹس کے ساتھ پہلے ساوتھ افریقہ اور آسٹریلیا 106پوائنٹس کے ساتھ دوسرے تیسرے جبکہ سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے چوتھی پوزیشن چھین لی،انگلینڈ 105کے ساتھ چوتھے جبکہ102پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔سری لنکن ٹیم 97پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ پاکستان ٹیم 88پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے،ویسٹ انڈیز 77،بنگلہ دیش67جبکہ زمبابوے 2پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب آٹھویں،نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب پلیئرز رینکنگ میں سابق برطانوی کپتان اور اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک نے اپنے آخری انٹر نیشنل میچ میں مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 10ویں بہترین بلے باز کی حیثیت سے کیریئر کا اختتام کیا ہے ۔ برطانوی ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے اوول ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 125رنز سکور کرکے پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے جب کہ جوز بٹلر نے 32ویں سے 23اور آل رانڈر معین علی نے 48ویں سے43ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔انگلش فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن نے سیریز کا آغاز اور اختتام بہترین ٹیسٹ بالر کی حیثیت سے کیا اور لارڈز ٹیسٹ کے بعد انہوں نے 900پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور کیا تھا ، جیمز اینڈرسن نے892پوائنٹس کے ساتھ سیریز کا آغاز کیا تھا اور اختتام899پوائنٹس کے ساتھ کیا ہے ،بالنگ رینکنگ میں ترقی پانے والے دیگر کھلاڑیوں میں بین سٹوکس (28ویں سے 27ویں پوزیشن )،عادل رشید(50ویں سے44ویں پوزیشن)اور سیم کیرن(55ویں سے1 5 ویں پوزیشن) شامل ہیں جنہوں نے میچ میں 3،3وکٹیں حاصل کیں،دبئی( آن لائن )سابق برطانوی کپتان اور اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک نے اپنے آخری انٹر نیشنل میچ میں مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 10ویں بہترین بلے باز کی حیثیت سے کیریئر کا اختتام کیا ہے ۔ 33سالہ ایلسٹر کک نے اوول ٹیسٹ میں 71اور147رنز کی اننگز کھیل کر اپنے پہلے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سنچری اور نصف سنچری بنانے والے محض5ویں بلے باز کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کی118رنز سے کامیابی اور سیریز4-1سے اپنے نام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،انہیں اس پرفارمنس کا فائدہ 11درجے بہتری کے ساتھ ملا جس کے بعد وہ 10 ویں بہترین ٹیسٹ بلے باز ہی حیثیت سے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں ۔ایلسٹر کک نے ٹیسٹ کرکٹ میں ستمبر2011میں دوسری پوزیشن پر بھی قبضہ جمایا تھا جب انہوں نے ایجبیسٹن ٹیسٹ میں 294رنز کی باری کھیلی تھی ،یہ وہی سال تھا جب انہوں نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ آف دی ایئر کاایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا ۔آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے کے علاوہ وہ 2011،2012،2013،2015اور 2016(بطور کپتان ) میں آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بھی شامل ہوئے تھے،وہ 2012 میں آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھی شامل ہوئے تھے اور اسی سال جون میں انہوں نے ون ڈے رینکنگ میں بطور بلے باز 5ویں پوزیشن پر بھی قبضہ جمایا تھا ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی اگر چہ اوول ٹیسٹ میں ناکام رہے تاہم انہوں نے سیریز کے اختتام بہترین ٹیسٹ بلے باز کے طور پر کیا ،ویرات کوہلی نے سیریز کا آغاز آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ سے27پوائنٹس پیچھے کیا تھا تاہم اب وہ ان سے ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں ۔کوہلی نے پہلی مرتبہ ایجبیسٹن ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی تھی جب کہ ناٹنگھم ٹیسٹ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا، وہ اب 4اکتوبر سے ویسٹ انڈیز کیخلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں ایک بار اپنی پوزیشن کا دفاع کریں گے ۔
برطانوی ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے اوول ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 125رنز سکور کرکے پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے جب کہ جوز بٹلر نے 32ویں سے 23اور آل رانڈر معین علی نے 48ویں سے43ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔انگلش فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن نے سیریز کا آغاز اور اختتام بہترین ٹیسٹ بالر کی حیثیت سے کیا۔