چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ ، سیمی فائنل مقابلے آج ہونگے

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ ، سیمی فائنل مقابلے آج ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے (آج) جمعرات کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی کے مطابق ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہورہے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 48 ملکی اور غیرملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر، ایران، آسٹریا، آئرلینڈ، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں،ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل (آج) جمعرات کو جبکہ فائنل مقابلے (کل) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔