ساف فٹبال ٹورنامنٹ چمیپئن شپ،پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ساف فٹبال ٹورنامنٹ چمیپئن شپ،پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ساف فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کابھارت سے مقابلہ ہوا،سخت مقابلے کے بعد بھارت نے تین ایک سے پاکستان کوشکست دے دی جس کے بعد پاکستان سیمی فائنل سے باہر ہوگیا۔ اب بھارت فائنل میں مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔ جنوب ایشیا فٹبال چیمپئن شپ بنگلہ دیش میں جاری ہے۔ساف فٹبال کے سیمی فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش تھا، میدان شام ساڑھے چھ بجے سجے گا، دونوں ٹیموں کا پانچ سال بعد آمنا سامنا ہورہا تھا جس میں بلیو شرٹس کا پلہ بھاری تھا۔12 میں سے 7 مقابلے جیتے، قومی کپتان صدام حسین اور کھلاڑیوں نے قوم سے جیت کیلئے دعا کرنے کی اپیل بھی کی تھی، قومی فٹبال ٹیم نے بھوٹان اور نیپال کو ہرا کر تیرہ سال بعد فائنل فور میں جگہ بنائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی