قائدا عظم ٹرافی کے دوسرے مرحکے کا آغاز آج ہوگا

قائدا عظم ٹرافی کے دوسرے مرحکے کا آغاز آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج جمعرات کو ہو گا۔تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں لاہور وائٹ اور این بی پی کا میچ ایل سی سی اے گرانڈ لاہور میں کھیلا جائیگا، پشاور اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں کے آر ایل گرانڈ راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی اور اسلام آباد اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈائمنڈ گرانڈ اسلام آباد میں کھیلا جائیگا جبکہ فاٹا کا مقابلہ ایس این جی پی ایل سے ایبٹ آباد گرانڈ میں ہو گا۔گروپ بی کے میچوں میں کراچی وائٹ کا مقابلہ ایس ایس جی سی ایل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا، زیڈ ٹی بی ایل کا ٹکراؤ راولپنڈی سے پنڈی کرکٹ گرانڈ راولپنڈی میں ہوگا، ملتان کا مقابلہ واپڈا سے ملتان سٹیڈیم میں ہو گا جبکہ پی ٹی وی اور لاہور بلیو کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں مدمقابل ہو نگی، ٹورنامنٹ کا فائنل 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔