7رکنی قومی ٹیم عالمی ٹین پن باؤلنگ ٹور میں شرکت کرے گی

7رکنی قومی ٹیم عالمی ٹین پن باؤلنگ ٹور میں شرکت کرے گی

اسلام آباد( آن لائن )رکنی قومی ٹیم عالمی ٹین پن باؤلنگ ٹور میں شرکت کرے گی، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے اعجاز الرحمن نے بتایاکہ عالمی ٹین پن باؤلنگ ٹور 22 سے 28 ستمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے ٹاپ باؤلر حصہ لیں گے اور یہ مقابلے ہر سال بعد منعقد ہوتے ہیں اور ایونٹ میں سات رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی جن میں اعجاز الرحمن، علی سوریا، افضل اختر،،سکندر حیات،، عمیر عباس،دنیال شاہ اور علیم آغا شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اور کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم 20 ستمبر کو تھائی لینڈ رووانہ ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی