نیشنز لیگ فٹبال،یورپین چیمپئن پرتگال کی اٹلی کیخلاف فتح

نیشنز لیگ فٹبال،یورپین چیمپئن پرتگال کی اٹلی کیخلاف فتح
نیشنز لیگ فٹبال،یورپین چیمپئن پرتگال کی اٹلی کیخلاف فتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لزبن) آن لائن )یورپین فٹبال چیمپئن پرتگال نے جاری نیشنز لیگ مقابلوں میں اٹلی کو ایک صفر سے شکست دیکر اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرلی، پرتگال کی ٹیم جسے اٹلی کیخلاف اس پہلے میچ میں اپنے سپر سٹار کھلاڑی کرسٹینا رونالڈو کی خدمات حاصل نہیں تھیں کی جانب سے میچ کا واحد گول آندرے سلوا نے سکور کیا،یاد رہے کہ کرسٹینا رونالڈو نے نیشنز لیگ سے قبل درخواست کی تھی کہ انہیں قومی سکواڈ کا حصہ نہ بنایا جائے کیونکہ وہ اپنے نئے اطالوی کلب کو جوائن کرنا چاہتے ہیں،اٹلی کیخلاف نیشنز لیگ کے اس پہلے میچ میں کسی بھی لمحے ٹیم کو کرسٹینا رونالڈو کی کمی محسوس نہیں ہوئی اور پرتگال کی ٹیم جسے نیشنز لیگ کے گروپ تھری میں رکھا گیا جہاں اس کے علاوہ اٹلی اور پولینڈ کی ٹیمیں ہیں نے یہ میچ جیت کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔
#
ریڈ کالج گلشن فٹبال ٹیم کیلئے 20رکنی دستے کا اعلان
کراچی) آ ن لائن )ریڈ کالج گلشن کی فٹبال ٹیم کو حتمی شکل دینے کیلئے سابق قومی کوچ سید ناصر اسمعیل اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کوالیفائیڈ کوچ یاسر عرفات کی زیر نگرانی سکسٹین اسٹار گراونڈ فیڈرل بی ایریا پر ٹرائیلز کا اہتمام کیا گیا۔ دونوں نامور کوچز نے 20رکنی دستہ کا اتفاق رائے سے اعلان کیا۔کھلاڑیوں میں مرتضی، جواد، عاقب شاہ، یحی اسلم، نیر عباس، عبدالرفع، مانیج نواب، ، شیراز، حاشرشیخ، صبیح، نبیل سہیل، زین خان،طحہ رضوان، احمد سلیم ، صہیب، موسب رحمن، طحہ عقیل، ایس ایم سمیع اور صالح شامل ہیں۔ ٹرائیلز کے موقع پر ریڈ کالج کے انچارج اسپورٹس، جہانگیر، ایوب ، ڈائریکٹر ریڈ کالج سر محبوب خان، سر عمر سونی اور اسپورٹس آرگنائزر سید شعیب الرحمن بھی موجود تھے۔