گرلز اینڈ بوائز چمپئن شپ،عائشہ ، سبیکا ، آرزو ، انس اور قرۃ العین نے فائنل میں جگہ بنالی

گرلز اینڈ بوائز چمپئن شپ،عائشہ ، سبیکا ، آرزو ، انس اور قرۃ العین نے فائنل ...

سکھر (این این آئی) سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اور سکھر آرم ریسلنگ کے زیر انتظام چوتھی ایس ایس بی انٹر ڈویژنل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ (ویمن) میں سنےئر اور جونےئر کی دس دس ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہوئے گرلز کے جونےئر ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں 30کے جی ویٹ کیٹگری میں عائشہ نوید نے لاڑکانہ کی صدف کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ۔ 35کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی حفصہ سخاوت نے سکھر کی ندا کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی، 40کے جی ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں حیدرآباد کی طوبہ وحید نے لاڑکانہ کی افشاں علی کو زیر کردیا ۔45کے جی ویٹ کیٹگری میں سکھر کی بدر النساء علی نے بے نظیر آباد کی عیشا کو شکست دے دی ۔50کے جی ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں کراچی کی سبیکا حیدر نے بے نظیر آباد کی حفصہ ظہیر کو ہرا کر فائنل میں قدم رکھ دیا۔ 55کے جی ویٹ کیٹگری میں سکھر کی اقراء حمید نے لاڑکانہ کی عنبرین ریحان کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ۔60کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی زر گل اسلم نے لاڑکانہ کی رضوانہ خان کو قابو کرلیا۔65کے جی ویٹ کیٹگری می کراچی کی لائبہ اظہر نے سکھر کی انعم فاروق کو زیر کردیا۔

70کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی اوکاشہ ساۂتونے بے نظیر آباد کی یاسمین کو دھول چٹاکر اورفائنل میں جگہ بنالی 75کے جی ویٹ کیٹگری میں سکھر کی حرا حمید نے بینظیر آباد کی کرن کو ٹھکانے لگادیا ۔+ 80کے جی ویٹ کیٹگری میں حیدرآباد کی کنزی گل نے لاڑکانہ کی وفا چانڈیو کو شکست دے دی ۔میچ ریفری کے فرائض شہلا افتخار ،طارق حفیظ ، وسیم علوی اور ایس ایم ناصر علی نے انجام دئیے۔گرلز سنےئر35کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی ثنیہ احسن نے لاڑکانہ کی زرمینہ احمد کو ہرا دیا۔ 40کے جی ویٹ کیٹگری میں حیدر آباد کی سحر گل نے بینظیر آباد کی اقراء حمید کو شکست دے دی ۔45کے جی ویٹ کیٹگری میں حیدرآباد کی سدرہ عباسی نے بے نظیر آباد کی کنزی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ، 50کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی زرا انصاری نے لاڑکانہ کی چمن زہرا کو قابو کرلیا، 55کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی آرزو خان نے سکھر کی فضہ حق کو شکست خوردہ کردیا ، 60کے جی ویٹ کیٹگری کراچی کی انس اختر نے بینظیر آباد کی اقصیٰ کو ٹھکانے لگایا،65کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی قرۃ العین عینی نے لاڑکانہ کی دُعا اقبال کو ہرا کر فائنل میں قدم رکھ دئیے، 70کے جی ویٹ کیٹگری میں حیدرآباد کی کرن خان نے لاڑکانہ کی شمائلہ ہدایت اللہ کو زیر کرلیا ، 75کے جی ویٹ کیٹگری میں حیدرآباد کی فہمیدہ ملک نے بے نظیر آباد کی ماروی کو شکست دے دی ۔80+کے جی ویٹ کیٹگری میں لاڑکانہ کی رضوانہ خان نے سکھر کی مہوش انور کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ۔میچ ریفری کے فرائض شہلا افتخار ،طارق حفیظ ، وسیم علوی اور ایس ایم ناصر علی نے انجام دئیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی