کوچ کیرل جیرولم مستعفی ہو گئے
بلغراد(یواین پی )جمہوریہ چیک فٹ بال ٹیم کے کوچ کیرل جیرولم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ چیک فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق یوئیفا نیشنز لیگ میں یوکرین اور روس کیخلاف فرینڈلی میچ میں شکست کے بعد کوچ عہدے سے مستعفی ہوئے۔ کیرل جیرولم کو 2016ء میں جمہوریہ چیک کی فٹ بال ٹیم کا کوچ مقرر کیاگیا تھا۔