ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، بھارت نے سب سے زیادہ 6مرتبہ ٹرافی جیتی

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، بھارت نے سب سے زیادہ 6مرتبہ ٹرافی جیتی

دبئی) آ ن لا ئن ) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15ستمبر سے شروع ہو رہا ہے،1984سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا یہ 13ایڈیشن ہے، اب تک اس ٹورنامنٹ کو سب سے زیادہ بھارت کی ٹیم نے 6 بار جیتا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم نے پانچ اور پاکستان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ کو دو بار جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہے بنگلہ دیش کی ٹیم اب تک اس ٹورنامنٹ کو نہیں جیت سکی ہے، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی مگر پاکستان کی ٹیم نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باعث ٹورنامنٹ کو کسی اور ملک منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد یہ ٹورنامنٹ بھارت سے دبئی منتقل کردیا گیا تھا،ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ انیس ستمبر کو ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی