پاک ایران تجارت بڑھانے، تا پی گیس پائپ لائن و رکنگ اجلاس بلانے پر اتفاق

پاک ایران تجارت بڑھانے، تا پی گیس پائپ لائن و رکنگ اجلاس بلانے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)وزیرپٹرولیم سرور خان نے کہا ہے تاپی گیس منصوبہ پاکستان کی ترجیح ہے جبکہ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے تا پی گیس پائپ لائن خطے کیلئے گیم چینجر ہے۔بدھ کو وزیرپٹرولیم سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین دوطرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، ایرانی سفیر نے وزیر پٹرولیم سرور خان کو دورہ ایران کی دعوت دی اور تا پی گیس پائپ لائن میں تعاون پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا تا پی گیس پائپ لائن خطے کیلئے گیم چینجر ہو گی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارت بڑھانے کے علاوہ تا پی گیس پائپ لائن پر ورکنگ گروپ کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا ۔
پاک ایران اتفاق

مزید :

علاقائی -