طالبان امریکہ کیساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیار

طالبان امریکہ کیساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے امریکہ کیساتھ مذاکرات کے ایک اور مرحلے کیلئے رضامندی کا عندیہ دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطا بق طالبان حکام نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر اس بارے میں امریکی خبررساں ادارے کو بتایا،جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دوسرے مذاکراتی دور میں قیدیوں کے تبادلے یا رہائی کیساتھ ساتھ باضابطہ مذاکرات شروع کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جا سکتی ہے۔ قبل ازیں رواں برس جولا ئی میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا ایک دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہو چکا ہے۔
طالبان تیار

مزید :

علاقائی -