پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دی گئی، شیریں مزاری

پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دی گئی، شیریں مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے اور موجودہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فروغ کے لئے ہر ممکن اور جامع اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو یہاں اقلیتوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق رابعہ جویری آغا سمیت وزارت کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ سے متعلق موجودہ قوانین اور قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے اس حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انسانی حقوق بالخصوص اقلیتوں، خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کو ہر ممکن حد تک یقینی بنارہی ہے۔
وفاقی وزیر نے وفد کو اس حوالے سے حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
شیریں مزاری

مزید :

علاقائی -