پاک افغان بارڈر طورخم پر غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاک افغان بارڈر طورخم پر غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لنڈی کوتل(این این آئی)پاک افغان بارڈر طورخم پر غیر ملکی کرنسی ا سمگل ناکام ،7,54,835فروٹ ٹرک کے خفیہ خانوں سے سعودی ریال برآمد،ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے افغانستان جانے والے فروٹ سے بھرے ٹرک کے خفیہ خانوں سے دوران تلاشی 7,54,835 سعودی ریال برآمد کرلئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے انتظامیہ ذرئع کا کہنا ہے کہ تحصیلدار شکیل برکی کو پیشگی اطلاع ملی تھی جس پر خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے ناکہ بندی کرکے پاکستان سے افغانستان جانے والے ٹرک نمبرkbl.78159سے دوران تلاشی 7,54,835 سعودی ریال برآمد کرلئے اس دوران ٹرک ڈرائیور بہار محمد ولد گل محمد اور کنڈیکٹرمحمداسحاق کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کردیاگیاہے ۔

پاکستانی روپے میں ریالز کی مالیت ڈھائی کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے واضح رہے کہ طورخم انتظامیہ نے ایک مہینے میں متعدد لاکھوں روپے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

غیر ملکی کرنسی

مزید : علاقائی