ڈیم بنانے کیلئے بھیک نہیں قوم سے مدد مانگی ہے،وزیر مملکت مراد سعید

ڈیم بنانے کیلئے بھیک نہیں قوم سے مدد مانگی ہے،وزیر مملکت مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر مملکت مراد سعید نے کہا ہے ڈیم بنانے کیلئے بھیک نہیں بلکہ اپنی قوم سے مدد مانگ رہے ہیں ، ملک کے لوٹے گئے پیسے سے ڈیم بن سکتا ہے ، ملک میں یومیہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے ، ملک سے باہر جانے والے پیسے پر پوچھا جائے گا کہ کہاں سے بنایا اور ٹیکس کتنا دیا۔بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اقتدار میں لوگوں کا پیسہ باہر ہو گا تو وہ اقدامات نہیں کر سکتے ۔ ملک کے لوٹے گئے پیسے سے ڈیم بن سکتا ہے اور وہی پیسہ عوام پر بھی خرچ ہو سکتا ہے ۔ چیئرمین نیب نے بتایا تھا کہ ملک میں یومیہ 12 ارب کی کرپشن ہوتی ہے ۔ حکومت عوام کا ملک سے باہر جانے والا پیسہ واپس لانے کے لئے پرعزم ہے ۔

مزید :

علاقائی -