امریکہ آج جدید لڑاکا ہیلی کاپٹر سعودی عرب کے حوالے کرے گا

امریکہ آج جدید لڑاکا ہیلی کاپٹر سعودی عرب کے حوالے کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)سعودی عرب کی بحریہ کو جمعرات کے روز پہلی مرتبہ ملٹی مشن امریکی لڑاکا ہیلی کاپٹر ایم ایچ 60آر فراہم کر دیے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ جدید ہیلی کاپٹر بحری جہازوں اور بیڑوں پر قائم عسکری اڈوں سے کام کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ ثانوی مشن مثلا سرچ آپریشن، ریسکیو اور زخمیوں کو منتقل کرنے کا کام انجام دینے کی بھی قدرت رکھتے ہیں۔امریکا نے جون 2015ء میں ہیلی کاپٹروں کی فروخت اور اْنہیں ہتھیاروں سے لیس کرنے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔سمجھوتے کے تحت سعودی عرب ابتدائی طور پر 10 ایم ایچ 60آرملٹی مشن ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا۔
ان کو ہاک سی کا نام دیا گیا ہے اور یہ پرانے ایچ 46ڈی کی جگہ لیں گے۔اس نئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڑان کے ہر گھنٹے کے اخراجات اور غیر مقررہ دیکھ بھال میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔

مزید :

علاقائی -