لاپتہ افرادکی بازیابی یقینی بنانے کیلئے پولیس مو ثر اقدامات کرے ، سندھ ہائیکورٹ

لاپتہ افرادکی بازیابی یقینی بنانے کیلئے پولیس مو ثر اقدامات کرے ، سندھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے پولیس کو موثراقدامات کا حکم دے دیا، عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ میں ہمیں مثبت نتائج سے آگاہ کریں،25سے زائدلاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ کب تک آپ ان کے لو گوں کوبازیاب کرائیں گے،عدالت نے استفسار کیا کہ یہ لوگ ہرسماعت پرآتے ہے مگرہم کیا جواب دیں،ان کے لوگ آخرکہاں گئے ؟جے آئی ٹی بنانے پربھی خاص نتائج نہیں آرہے،لاپتہ شخص شمشاد علی کے اہلخانہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شمشاد علی 2014 سے لاپتا ہے،ایک لاپتہ شخص کی والدہ نے عدالت کو بتایا کہ شیخ محمد کلیم میرا بیٹا 2016 سے لاپتا ہے،میں اپنی بیماریوں کو دیکھوں یا پھر عدالتوں کے چکر لگاؤں،جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹونے پولیس حکام سے استفسارکیا کہ بتائیں میں کیا جواب دوں لاپتا افراد کے اہل خانہ کو؟ معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ لوگ جب مایوس ہوکرجاتے ہیں تومجھے کیسا لگتا ہے آپ کواندازہ نہیں،کسی کی مدد درکار ہوتو ان سے مدد لیں اور بازیابی یقینی بنائیں،سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے پولیس کو موثراقدامات کا حکم دے دیا، عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ میں ہمیں مثبت نتائج سے آگاہ کریں، اس موقع پر عدالت نے درخواستوں کی سماعت 1 ماہ کے لیے ملتوی کردی۔
سندھ ہائیکورٹ

مزید :

علاقائی -