حکومت کا5جی سروس شروع کرنے کا فیصلہ، نئی سرمایہ کاری لائی جا کست گی

حکومت کا5جی سروس شروع کرنے کا فیصلہ، نئی سرمایہ کاری لائی جا کست گی

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے ٹیلی مواصلات کے شعبے کی ترقی اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہم کے لئے 5G سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق 3Gاور 4G موبائل براڈ بینڈ ٹیکنالوجی کے کامیابی سے اجراء کے بعد 5G سروس شروع کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے اس شعبہ میں نئی سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔ وزارت نے جدید دور کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے سرمایہ کاروں کو پرکشش سہولیات کی فراہمی کے پیکج کی تیاری پر بھی غور شروع کردیا ہے جس کے تحت ملک میں مزید نئے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔

مزید : علاقائی