خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے پرائس ڈسکلوثرکا گولڈ ایوارڈ حاصل کر لیا

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے پرائس ڈسکلوثرکا گولڈ ایوارڈ حاصل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، پاکستان کے سب سے مائیکروفنانس بینک نے Microfinanza Ratings کی جانب سے پرائس ڈسکلوثر کا گولڈ ایوارڈ حاصل کرکے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ یہ اعزاز سروس چارجز کی معلومات میں شفافیت کے لئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔پرائس ڈسکلوثر کایہ اعزاز ڈیٹا پلیٹ فارم سبسکرائب کرنے والے سرمایہ کاروں اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے قیمتوں میں شفافیت کا اعتراف کرتا ہے۔ ڈیٹا پلیٹ فارم مالی شمولیت کے شعبے میں شفافیت کے لئے ایک نیا قدم ہے جو مائیکرو فنانس ٹرانسپرنسی میں موجود خلاء کو پرکرتا ہے۔کامیابی کے اس سنگ میل پر گفتگو کرتے ہوئے، صدر، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، غالب نشتر نے کہا کہ ''یہ اعزاز کاروباری طریقوں میں اعلی معیار برقرار رکھنے اور جدید ترین صنعتی سروسز کے معیار پرپورا اترنے کو جاری رکھنے کے لئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
ان تمام کوششوں کا تسلیم کیا جانا، بینک کے لئے باعث فخرہے ۔اس شناخت کے ساتھ، ہم اپنے صارفین کی ترجیحات کی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔"


Microfinanza Rating(MFR) مائیکر و فنانس کے شعبے میں درجہ بندی کی نجی اور آزاد بین الاقوامی ایجنسی ہے۔تنظیم کا مقصد مائیکروفنانس کے شعبے میں ذمہ دار سرمایہ کاری اور ایک اعلی درجے کی معلومات کے فراہم کنندہ کے طور پر شفاف مارکیٹ میں کام کرنا ہے۔یہ تنظیم مائیکروفنانس اور ذمہ دار فنانس انڈسٹری کو آزاد، اعلی معیار کی درجہ بندی اور معلومات کی خدمات فراہم کرتی ہے، جو شفافیت کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور دنیا بھر میں بہترین طریقوں کو فروغ دیتی ہے۔

مزید :

علاقائی -