نیسپاک ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ کے لیے عطیہ کردی

نیسپاک ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ کے لیے عطیہ کردی

لاہور( این این آئی)نیسپاک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ تمام ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ پاکستان سپریم کورٹ ڈیامرباشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں عطیہ کریں گے۔ ڈیم کی تعمیر اشد ضرورت بن چکی ہے اور اس حوالے سے نیسپاک کے تمام ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین نے اپنی ستمبر 2018ء کی تنخواہ میں سے ایک دن کی آمدنی ڈیم فنڈ کے لیے وقف کردی ہے۔ نیسپاک مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے کمپنی کی کنسلٹنسی خدمات فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔

مزید : علاقائی