ایس ای سی پی ، گوادر میں سرمایہ کاروں کی رجسٹر یشن کیلئے سہولیاتی مزکز قائم

ایس ای سی پی ، گوادر میں سرمایہ کاروں کی رجسٹر یشن کیلئے سہولیاتی مزکز قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوادر میں سرمایہ کاروں کی رجسٹریشن اور کاروباری سرگرمیوں کے لئے جدید ترین سہولت مرکز قائم کردیا۔ ایس ای سی پی ذرائع کے مطابق گوادرفری زون میں سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو سہولیات اور رہنمائی فراہم کرنے کے حوالے سے یہ سہولت مرکز انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور کمپنیوں کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کے بارے میں معلومات ایس ای سی پی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن کے لئے 1550 روپے کی معمولی فیس رکھی گئی ہے جبکہ فزیکل رجسٹریشن کی فیس 3 ہزار روپے ہے۔ فیس کی ادائیگی کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بھی ہو سکتی ہے۔

مزید :

علاقائی -