یو ای ٹی میں سی وی رائٹنگ اور انٹرویو سکلز‘‘کے عنوان سے سیمینار

یو ای ٹی میں سی وی رائٹنگ اور انٹرویو سکلز‘‘کے عنوان سے سیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کیرئیر کونسلنگ آفس کے زیر انتظام اختتامی سال کے طلبا و طالبات کے لئے ’’سی وی رائٹنگ اور انٹرویو سکلز‘‘کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ملک کے معروف ٹرینرظفر سعید نے بطور مقرر شرکت کی۔انہوں نے جامعہ کے طلبا و طالبات کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اچھے سی وی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی اورساتھ ہی انٹرویو کی تیاری کے پیشِ نظر مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا سی وی آپ کے پیشہ وارانہ تجربہ،تعلیم اور مہارت کا جائزہ فراہم کرنے کا اہم عکاس ہوتا ہے ۔ ایک اچھا سی وی آپ کی تخلیقی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرتا ہے جبکہ انٹرویو کے دوران خود اعتمادی کو یقینی بنائیں اور خود کو پروفیشنل بنا کر پیش کریں خواہ یہ آپکا پہلا انٹرویو ہی کیوں نہ ہو۔اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ یو ای ٹی ایک ایسا ادارہ ہے جو طلبا کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فنی تربیت کا بھی بندوبست کرتا ہے۔

۔اس سلسلے میں گاہے بگاہے اس قسم کی ورکشاپس اور سیمنار منعقد کروائے جا رہے ہیں۔سیمینارمیں کوارڈینٹرکرئیر کونسلنگ آفس ڈاکٹر رابعہ،آفیسر تعلقاتِ عامہ علی اشرف، اساتذہ اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ تقریب کے اختتام میں مہمان خصوصی کو یونیورسٹی کی جانب سے خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4