حضرت عمر فاروقؓ نے نظام مصطفیؐ عملی شکل میں نافذ کیا،اشرف جلالی

حضرت عمر فاروقؓ نے نظام مصطفیؐ عملی شکل میں نافذ کیا،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ، تحریک لبیک اسلام کے زیرِ اہتمام کلر میرج ہال لان میں فاروق اعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدرات حضرت مفتی محمد محب اللہ نوری نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ، تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا انداز حکمرانی سلاطین و ملوک کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ نے نظام مصطفی ﷺ کو روئے زمین پر عملی شکل میں نافذ کرنے کے لیے پھر پور کردار ادا کیا ۔آپؓ کے عہد خلافت میں شرعی حدوود کے نفاذسے معاشرتی برائیوں اور معاشرتی مظالم کا خاتمہ ہو گیا۔


حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی انتظامی صلاحیت سے سلاطین عالم نے خوشہ چینی کی۔ آپ کے فیصلے ججز اور قاضیوں کیلئے نصاب کی حیثیت رکھتے ہیں۔


حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی خلافت اسلامی فتوحات کا روشن باب ہے۔ آپ کا دور حکومت انسانیت کے لیے رحمت اور راحت قرار پایاہے۔
اشرف جلالی