اقراء معراج الاطفال‘ رینجرز ہیڈکوارٹرکا دورہ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ
لاہور(پ ر)اقراء معراج الاطفال‘ رینجرز ہیڈکوارٹر‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور آفاق پبلک ہائی سکول‘ ملتان روڈ چوہنگ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ گلشن راوی‘لاہور اورکریٹو گرائمر سکول‘ 34-D‘ گلشن راوی‘لاہور کا وزٹ کیا۔
ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد282تھی۔