پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر دم لے گی،سعدیہ سہیل

پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر دم لے گی،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر دم لے گی۔ غربت، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور دیگر بحران ماضی کے حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔ خواتین ونگ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے مسائل کے حل کیلئے مثبت تجاویز دے۔ اپوزیشن کا حکومت کے قیام کے چند دنوں بعد ہی منفی پروپیگنڈا قابل افسوس ہے۔ تحریک انصاف حنے جن حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے عوام اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔