جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی رہنما اور جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی ، ڈ اکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،ڈاکٹر حمیرا طارق ، صوبہ پنجاب کی صدر ربیعہ طارق ، ناظمہ ضلع لاہور زرافشاں فرحین عافیہ سرور ، نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہارر کیا اور انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی پاکستان جمہوریت اور آئین وقانون کی بالادستی کے لیے بڑی خدمات ہیں وہ ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے آمرانہ دور میں بھی بھر پور جدوجہد کی در دانہ صدیقی نے ان کی صاحبزادی مریم نوازسمیت سارے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4