پاکستان مسلم فرنٹ کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس

پاکستان مسلم فرنٹ کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) کلثوم نواز کے انتقال پر پاکستان مسلم فرنٹ کے سربراہ کا اظہار تعزیت،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین، مرحوم کی رحلت سے شریف خاندان بہت زیادہ دکھی ہے۔ پاکستان مسلم فرنٹ کے سربراہ پیر ضیاء المصطفےٰ نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کے انتقال پر بہت دکھ ہوا ہے شریف خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کے ساتھ دعاگو ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سے آئے ہوئے پارٹی لیڈر رانا عبدالستار صوبائی صدر سندھ اور گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر محمد عرفان ضیائی و دیگر عہدیداران سے ملاقات میں کہا۔ پیر ضیاء نے کہا کہ شریف خاندان بالخصوص نوازشریف کو کلثوم نواز کے انتقال پر بڑا دھچکا لگا ہے اللہ انہیں صبر کی توفیق عطا فرمائے اس موقع پر صاحبزادہ محی الدین قمر، قاضی گلزار المصطفیٰ، امیر علی قادری و دیگر موجود تھے۔