شنزگولڈ کمپلیکس کا ترک تعمیراتی کمپنی اوزم گروپ کے ساتھ معاہدہ
لاہور ( پ ر ) شنز گروپ کی پاکستان میں پہلی بار کسی غیر ملکی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ساتھ براہ راست انویسٹمنٹ کا معاہدہ طے پایا معاہدے میں شامل پارٹیز AWT-SHINS کی جانب سے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں تجارتی گولڈ کمپلیکس ، ولاز اور دیگر تجارتی پلازے بنائیں جائیں گے ۔معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں شنز گروپ کے چےئر مین چوہدری سجاد حسین چیف ایگزیکٹو عابد محمود اور ترکش کمپنی OZEMگروپ کے CEOمظفر حفتہ اور کمپنی کے دیگر حکام نے شرکت کی اور دوطرفہ تعمیراتی معاہدوں پر دستخط کئے ۔چےئر مین SHINS گروپ چوہدری سجاد حسین نے کہا کہ SHINSگروپ کو رئیل اسٹیٹ میں کام کرتے ہوئے گزشتہ 26سال ہوچکے ہیں اور ہمیں پاکستان اور پاکستان سے باہر بھی دوسرے ممالک میں پراجیکٹس مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔SHINS-AWT میں معاہدے تحت پاکستان میں گولڈکمپلیکس کمرشل SHINS GOLD VILLASپلاٹینم ولاز اور گولڈ ولاز بنائے جائیں گے ۔
جوکہ 10مرلہ 1کینال اور 2کینال پر مشتمل ولاز ہونگے ۔
ترکی کے تعمیراتی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے اور دونوں کمپنیوں نے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے ۔دونوں ممالک کی کمپنیوں کے اشتراک سے شروع ہونے والے معاہدوں سے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ بزنس میں نئے دور کا آغاز ہو گا ۔