ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کا بیگم کلثوم نواز کے انتقا ل پر اظہار تعزیت

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کا بیگم کلثوم نواز کے انتقا ل پر ...

لاہور (جنرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ شوکت ورک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ شوکت ورک اور میڈیا ایڈوائزر اقبال حسین لکھویرانے ان کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے۔

شوکت ورک نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور جمہوری روایت کو پروان چڑھانے کے لئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔وہ بہادر خاتون تھیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جوار ر حمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اور ان کے درجات بلند کرے۔اپنی خوش گفتاری اور شخصی اوصاف کی بدولت انہیں مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں میں بھی عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4