محبت اہل بیت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا،پیر معصوم حسین نقوی

محبت اہل بیت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا،پیر معصوم حسین نقوی

لاہور(پ ر )جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ محبت اہل بیت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ تمام مسلمان اہل بیت سے محبت کرتے ہیں ،اس میں کسی فرقے کی اجارہ داری نہیں۔ محرم الحرام نفاق نہیں،امن و اتحاد کا مہینہ ہے۔ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ شیعہ سنی اختلافات اپنی جگہ ماہ مقدس کو متنازع نہیں ہونے دیں گے۔نواسہ رسول حضرت ا ما م حسین علیہ السلام کی یاد اہل سنت سب سے زیادہ مناتے ہیں۔ جے یو پی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ علما و مشائخ ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

پاکستان تمام مسالک کے اکابرین کی کاوشوں سے بنا تھا۔ جس میں اہل سنت کے قائدانہ کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پھر وقت آگیا ہے کہ سنی شیعہ مل کر خارجی گروہ کی سازشوں کے خلاف متحد ہوں ، جنہوں نے علیحدہ وطن کی تحریک کے دوران مسلم لیگ کی بجائے کانگریس کا ساتھ دیا۔اور اب دہشت گردی کرکے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔پیر معصوم نقوی نے کہا کہ اہل سنت سے زیادہ محبت اہل بیت کا کوئی دعویدار نہیں۔پیر معصوم نقوی نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثو م نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیرول پر رہائی کے حکومتی فیصلے کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4