فوڈ ارتھارٹی کے چھاپے ، جعلی بوتلیں تیار کرنیوالی فیکٹری ، ریسٹورنٹ اور فلٹریشن پلانٹ سیل

فوڈ ارتھارٹی کے چھاپے ، جعلی بوتلیں تیار کرنیوالی فیکٹری ، ریسٹورنٹ اور ...

 لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے رضوان پارک میں بین الاقوامی جعلی بوتلوں کی تیاری کی مرتکب ایک فیکٹری کو سیل کر دیا فیکٹری میں کاسمٹیکس کلر کی مدد سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں جبکہ فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری سے مشینری اور دیگر سامان قبضے میں لیکر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اسی طرح پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لکٹمی چوک کارروائی کرتے ہوئے ایشیا ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا، انتظامیہ پر ریسٹورنٹ کے ہال اور کچن میں صفائی و ستھرائی کے تسلی بخش انتظامات نہ کرنے کا الزام عائد ہے اسی طرح پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پی آئی اے روڈ پر واقع مائی پاکستان فلٹریشن پلانٹ کو سیل کر دیا ہے بشیر گولا کے نام سے فلٹریشن پلانٹ پر مضر صحت پانی استعمال کرنے کا الزام ہے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1