گرانفروشی کرنے پر 29دکاندار گرفتار،14کو جیل بھیج دیا گیا
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر 21افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور 29افراد کو حراست میں لے لیاا ور 14 دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ31500روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔
گرانفروش