کلثوم نواز کی وفات سے ملک باہمت سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا ، لیگی خواتین

کلثوم نواز کی وفات سے ملک باہمت سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا ، لیگی خواتین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی خواتین رہنماؤں نے بیگم کلثوم نواز ے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نڈر،بہادر اور ایک ڈکٹیٹر کا مقابلہ کرنے والی عظیم خاتون تھیں ۔ پاکستان ایک مضبوط اور باہمت سیاسی لیڈر سے محروم ہو گیا ہے۔آمریت کے دور میں جمہوریت کا پرچم بلند کرنے پر ان کو گھر میں نظر بند کردیا گیا۔میاں نواز شریف کی جلا وطنی کے دور میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کی اور پارٹی کو متحد رکھنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ان کی گھریلو اور سیاسی زندگی سب خواتین کیلئے مثال ہے۔ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ ،کنول لیاقت ‘ بی بی وڈیری ،رابعہ بٹ ،ثانیہ عاشق ،نرگس متین ،تاہیہ نون نے اپنے مشترکہ بیان کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا بیگم کلثوم نواز کی پوری زندگی ایک عظیم جدوجہد پر مشتمل ہے۔انہوں نے ثابت کیا کہ اگر ایک عورت چاہے تو دنیا کی ہر طاقت کا مقابلہ کر سکتی ہے۔وہ ایک سال سے زائد کینسر جیسے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کرتی رہیں ۔این اے 122کے ضمنی انتخابات میں ان کی واضع اکثریت سے جیت نے ثابت کیا کہ پاکستان کے عوام آج بھی ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن پر ان کے انگت احسانات ہیں ان کی محنت و لگن کی بدولت پارٹی نے تین بار پاکستان پر حکومت کی ۔لیگی خواتین ان کے مشن کو جاری کریں گے۔
لیگی خواتین