وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 621گاڑیوں کے چالان

وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 621گاڑیوں کے چالان

لاہور (پ ر) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی شہر میں اربن روٹس پر ٹھوس منصوبہ بندی اور جامع حکمت عملی کے تحت اربن ٹرانسپورٹ کے مربوط نظام کو ریگولیٹ کر رہی ہے جس سے لوگوں کو محفوظ اور معاری سفری سہولیات مہیا ہو رہی ہیں۔ٹرانسپورٹ کے اس نظام کے لیے ضروری ہے کہ مختلف روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ قوانین پر احسن انداز سے عمل کیا جائے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے شعبہ انفورسمنٹ نے 621 گاڑیوں جن میں 18 بسیں، 47 ویگنز، 13 کوسٹرز، 114 فورسٹروک رکشوں اور 326 موٹر سائیکل رکشوں کے موٹر وہیکل آرڈینس کی مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کیے گئے جبکہ 101 پبلک سروس وہیکلز کو شہر میں واقع مختلف تھانوں کی حدود میں بند کیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے ستمبر کے مہینہ میں 4774 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے اوورچارجنگ، بغیر روٹ پرمٹ، بغیر فٹنس، ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1