مسلم خواتین کامیابی کیلئے اسوہ زینب علیہ السلام پر عمل کریں،خدیجہ فاروقی

مسلم خواتین کامیابی کیلئے اسوہ زینب علیہ السلام پر عمل کریں،خدیجہ فاروقی

لاہور(پ ر)سیدہ زینب علیہ السلام کی پاکیزہ سیرت اور حیات طیبہ پر نور مسلمان خواتین کے لیے نمونہ کمال اور واجب الاتباع ہے اس لیے ہر خاتون بالخصوص نسل نو کی بیٹی کیلئے لازم ہے کہ اگر وہ معاشرے میں باوقار ، کامیاب اور مقام حاصل کرنا چاہتی ہے تو اپنی ذات کو اسوۂ زینب علیہ السلام کے قلب میں ڈھالے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ہاؤس میں محرم الحرام کے سلسلے میں ہونے والے سیمینار میں مقررین نے کیا۔ ان مقررین میں خدیجہ عمر فاروقی صدر مسلم لیگ پنجاب اور رکن صوبائی اسمبلی، سابقہ رکن صوبائی اسمبلی اور جنرل سیکرٹری پنجاب ماجدہ زیدی، سابقہ رکن صوبائی اسمبلی آمنہ الفت، سابقہ رکن صوبائی اسمبلی اور سیکرٹری اطلاعات کنول نسیم، جنرل سیکرٹری لاہور عزیزہ سید، جوائنٹ سیکرٹری پنجاب اسماء شاہ بخاری، نائب صدر لاہور زیبا احسان، نائب صدر پنجاب سمعیہ طارق، تبسم ناز، صفوحی مقررین میں پروفیسر ارم ہارون، نوحہ خواں سیدہ رباب شاہ ، شہناز اظہر شامل تھیں۔ مسلم لیگی عہدیداران میں نازیہ حسین، ہادیہ، ظل ہما، وحیدہ بٹ ، تبسم نذیر شامل تھیں۔مقررین نے کہا کہ میدان کربلا کی قربانیاں دین کے لیے تھیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ نئی نسل کو تاریخ اسلام سے آگاہی کے لیے زیادہ سے زیادہ محفلیں منعقدکریں۔انہوں نے کہاہمارے نبی اور صحابہ کرام کی زندگی ہمارے لیے نمونہ ہے۔مقررین نے کہا کہ آج مسلمان اپنی تاریخ کو فراموش کر رہے ہیں۔ دین سے دور ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زینب کا مطلب ہے فخر اور حضرت زینب علیہ السلام اپنے والد کیلئے فخر تھیں۔

خدیجہ فاروقی

مزید : میٹروپولیٹن 1