زیادہ آرام طلبی اور پیدل نہ چلنا بیمایوں میں اضافے کا سبب ہے،پروفیسر طیب

زیادہ آرام طلبی اور پیدل نہ چلنا بیمایوں میں اضافے کا سبب ہے،پروفیسر طیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پیدل نہ چلنا ،غیر متوازن غذا اور زیادہ آرام طلبی بیماریوں میں اضافے کا باعث ہے ، صحت مند زندگی گزارنے کیلئے لازمی ہے کہ ورزش اور جسمانی مشقت کو زندگی کے معمولات کا مستقل حصہ بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار فزیو تھراپی کے عالمی دن کے موقع پر امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر محمد طیب نے فیزیکل تھراپی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ واک میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امراض قلب ،ذیابیطس سے بچاؤ اور جسم کی بہتر فٹنس کیلئے صبح و شام سیر اور پنجگانہ نماز ادا کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ اس موقع پر پی پی ٹی اے کی صوبائی صدر ڈاکٹر ام البنین ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر محمود صلاح الدین ،ڈاکٹر حافظ اعجاز ،ڈاکٹر کاظم حسین اور ڈاکٹر ساجد علی نے بھی اظہار خیال کیا ۔تقریب میں پروفیسرز ،ڈاکٹرز ،نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ میڈیکل کے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی جنہوں نے ورزش سے دوری ،فزیوتھراپی کی اہمیت ،صحت مند زندگی گزارنے کے اصولوں پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔جنرل ہسپتال کے شعبہ فزیو تھراپی کی انچار ج اور صوبائی صدر پی پی ٹی اے ڈاکٹر ام البنین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ایک تہائی آبادی اپنی جسمانی ضرورت کے مطابق ورزش نہیں کرتی جس سے مختلف جسمانی امراض میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحت مند رہنے کیلئے ایک ہفتے میں دو سے تین گھنٹے ورزش کرنا ضروری ہے جس میں سائیکل چلانا ، تیراکی ،ٹینس ووالی بال اور دیگر کھیل شامل ہیں جبکہ ورزش کرنے سے جسمانی اعصاب بھی صحت مند رہتے ہیں ۔واک کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ جدید دور کی سہولیات اور کھانے پینے کی عادات میں تبدیلیوں نے ہر شخص کو سہل بنا دیا ہے جس سے جسمانی امراض بڑھ رہے ہیں بالخصوص نو جوان نسل اور خواتین کو اپنا طرز زندگی بدلنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم تھوڑے سفر کیلئے موٹر سائیکل کی بجائے پیدل چلنے کو ترجیح دیں