قائد اعظم ؒ روحانی طور پر ہر وقت ہمارے ساتھ ہیں

قائد اعظم ؒ روحانی طور پر ہر وقت ہمارے ساتھ ہیں

لاہور(جنرل رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ محمدعلی جناح ؒ روحانی طورپرہروقت ہمارے ساتھ ہیں۔ بابائے قوم ؒ کے بعد پاکستانیوں کو ان جیسی نڈر،مدبر ،ہمدرداورمخلص قیادت نصیب نہیں ہوئی۔11ستمبر کو پاکستان ،برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا بھرمیں قائداعظم ؒ کایوم وفات بھرپورعقیدت کے ساتھ منایاگیا،اس سلسلہ میں پروقار تقریبات منعقدہوئیں جہاں شرکاء نے ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی طورپر اجتماعی دعا ؤں کااہتمام کیا۔افکارقائدؒ کی پاسداری میں ہماری کامیابی وسرفرازی کارازپنہاں ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کافلسفہ سیاست افکارقائدؒ سے عبارت ہے۔

الطاف شاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1