تحریک انصافکی قیادت کے پاس حکومت چلانے کا کوئی تجربہ نہیں

تحریک انصافکی قیادت کے پاس حکومت چلانے کا کوئی تجربہ نہیں

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے اچھے کی توقع نہیں موجودہ حکومت نے جس انداز میں شروعات کی ہے اس سے لگتا نہیں کہ وہ کچھ کر دکھائے گی۔ عمران خان کو نعروں اور حقائق میں فرق سمجھنا چاہیے اگر حکومت ناکام رہی تو یہ جمہوریت کے لئے اچھا شگون نہیں ہو گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقتدار کو پھولوں کی سیج سمجھنے والوں کی آنکھیں کھلنا شروع ہو گئی ہیں تحریک انصاف کی قیادت کے پاس حکومت کا کاروبار چلانے کے لئے نہ ویژن ہے اور نہ تجربہ ہے۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1