بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیتی قرارداد اسمبلی میں جمع

بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیتی قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مادر جمہوریت اور تین مرتبہ خاتون اول رہنے والی محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔پاکستان ایک عظیم ،جمہوریت پسند اور دلیر خاتون سیاستدان سے محروم ہو گیا ۔محترمہ کلثوم نواز میاں نواز شریف کی جلا وطنی کے دنوں میں مسلم لیگ ن کی صدر بھی رہیں ۔ان کو ایک فوجی ڈکٹیٹر نے جمہوریت کے حق میں تحریک چلانے پر گھر میں نظر بند کردیا۔لیکن انہوں نے جمہوریت کی سر بلندی کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھی ۔
قرارداد