تحریک انصافپنجاب کی تقدیر بدل کر دکھائے گی

تحریک انصافپنجاب کی تقدیر بدل کر دکھائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ۔ ( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ثوبیہ کمال نے کہاہے کہ کہ وزیر اعلی پنجاب بہترین آدمی ہیں ہم صوبے کی تقدیر بدل کر دکھائیں گے، عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب کے تمام اداروں کو کرپشن اور کمیشن سے پاک کرنے کے علاوہ میرٹ کی بالادستی،عوامی مسائل کے حل کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائینگے،پنجاب کے عوام کو مایوس نہیں ترقی اور خوشحالی دیں گے۔ قوم کی وزیرِ اعظم عمران خان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ تیس سالوں سے ملک پر قابض شریف برادران اور ان کے حواریوں کو پاکستانی غریب عوام کی بد عا ئیں لگی ہیں جو وعدے کئے وہ پورے نہیں کئے بلکہ اپنے بنک بیلنس میں اضافہ کرتے رہے۔
ثوبیہ