سیف الملو ک کھوکھر کی حمزہ شہباز کے ساتھ ملاقات،کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت

سیف الملو ک کھوکھر کی حمزہ شہباز کے ساتھ ملاقات،کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت

لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے جاتی عمرہ میں جا کر مسلم لیگ کے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہباز شریف سے ان کی تائی بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں، جو آمریت کے سامنے چٹان کی طرح کھڑی رہیں اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کرتی رہیں وہ مسلم لیگی کارکنوں کا فخر تھیں ۔ انہوں نے اس موقع پرجاتی عمرہ رائیونڈ میں موجود لیگی رہنماؤں سے بھی دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات ایک قومی سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز جیسی صابر اور دلیر خاتون نے جس طرح ڈکٹیٹر پرویز مشرف کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اسی طرح سے انہوں نے کینسر کے خلاف بھی طویل جنگ لڑی۔انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں اللہ کلثوم نواز کے اہل خانہ کو حوصلہ دے،اس افسوس کی گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1