بلدیہ عظمیٰ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن،16ٹرک سامان اٹھا لیا گیا

بلدیہ عظمیٰ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن،16ٹرک سامان اٹھا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)لارڈ مےئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پرمیونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن سمن آبادزون میں رحمان پورہ ، سکیم موڑ تا ملتان روڈسے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا گیا۔راوی زون میں شاہدرہ موڑ، جی ٹی روڈ، ونڈالہ روڈ سے تجاوزات کا سامان1ٹرک میں لاد کر سٹورمیں جمع کروا دیا گیا۔ عزیز بھٹی زون میں دھرمپورہ، اشفاق چوک سے تجاوزات کا سامان1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا گیا۔نشتر زونمیں قینچی بازار سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا گیا۔علامہ اقبال زون میں علی رضا آ باد، رائے ونڈسے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کرسٹورمیں جمع کروادیاگیا۔ داتاگنج بخش زونمیں اسلام پورہ، دیو سماج روڈ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا گیا۔واہگہ زون میں بند روڈ، سبی موڑ، داروغہ والاسے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔ گلبرگ زون میں گڑھی شاہو سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا گیاجبکہ سنٹرل اسکواڈ نے پیکوروڈ، اتفاق ہسپتال، بند روڈ اور انٹرنیشنل مارکیٹ فیصل ٹاؤن سے تجاوزات کا سامان 5ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروایا ۔ اس مجموعی طور پر تجاوزات کا سامان 16ٹرکوں میں لاد کر متعلقہ سٹوروں میں جمع کروایا گیا