پیسہ نہیں لاہور کی صفائی کو ترجیح دے رہے ہیں،ترک کنٹریکٹرز

پیسہ نہیں لاہور کی صفائی کو ترجیح دے رہے ہیں،ترک کنٹریکٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنر ل رپورٹر)چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی (ڈپٹی کمشنر لاہور،کیپٹن (ر) انوارالحق ) کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر نے دیگر ڈپارٹمنٹس کے سربراہان اور افسران کے ہمراہ بین الاقوامی ترک کنٹریکٹرز کے کنٹری ہیڈزسے ملاقات کی اور لاہور شہر میں صفائی کی صورتِ حال میں بہتری لانے کے لئے پرزور طریقے سے ہدایات جاری کیں ۔ملاقات کا مقصد لاہور شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتِ حال کو مزید بہتر کرنا او ر درپیش مسائل کا حل نکالنا تھا۔ اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ بٹ، جی ایم آپریشن سہیل انور ملک، جی ایم پروکیورمنٹ وقار بٹ، سربراہ کمیونیکیشن جمیل خاور سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ ترک کنٹریکٹرزالبیراک اور اوزپاک کے کنٹری ہیڈز (بنیامن کراچہ اور حنیفی کارتال) بھی اس موقع پر موجود تھے۔جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے درپیش مسائل سے آگاہ کرتے اور ان کے فوری حل کے لئے درخواست کی۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ لاہو رکے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔ ترک کنٹریکٹرز کے سربراہان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں پیسے کمانے نہیں آئے ، ہمارے پاکستان کی عوام کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور مقصد لاہور شہر کی صٖفائی کے حوالے سے بہتری لانا ہے۔