ڈی آئی جی محمد علی خان گنڈا پور کا چارسدہ کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

ڈی آئی جی محمد علی خان گنڈا پور کا چارسدہ کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) ڈی آئی جی محمد علی خان گنڈاپور کا چارسدہ کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ۔ سیکورٹی صورتحال اور پولیس اقدامات کا جائزہ لیا ۔ حوالات میں زیر حراست ملزمان سے ملاقات اور پوچھ گچھ ۔ مختلف تھانوں میں رپورٹنگ روم اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی محمد علی خان گنڈاپور نے اچانک سٹی تھانہ چارسدہ کا دورہ کیا اور ریکارڈ روم میں بیٹھ سارا ریکارڈ چیک کیا ۔ ڈی آئی جی محمد علی خان نے حوالات میں گرفتار ملزمان سے بھی ملاقات کرکے ان سے پوچھ گچھ کی ۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان ، ڈی ایس پی تاج محمد خان اور ڈی ایس پی صابر گل خان بھی موجود تھے ۔ ڈی آئی جی مر دان ریجن محمد علی خان گنڈا پور نے بعد ازاں شبقدر اور تنگی کے مختلف تھانوں اور چوکیات کا دورہ کیا اور سیکورٹی کی صورتحال اور پولیس اقدامات کا جائزہ لیا ۔ دورے کے دوران پولیس جوانوں سے بات چیت کر تے ہوئے ڈی آئی جی محمد علی خان گنڈاپور نے کہا کہ پولیس فورس کی بہترین حکمت عملی اور جرائم کے سدباب کے لیے کی جانے والی کاوشیں لائق تحسین ہے ۔عوامی تعاون کی بدولت خیبر پختونخواء میں دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوا ۔سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون انتہائی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس عوام الناس کیساتھ بہترین اخلاق سے پیش آئیں ۔پولیس میں سزا اور جزا ء کا ایک بہترین جامع نظام موجود ہے ۔موجودہ حکومت نے کمیونٹی پولیسنگ کا جو طریقہ کاراپنایا ہے اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں اور پولیس کے اوپر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ صورتحال کے مطابق پولیس آفیسرز اپنے جوانوں کاتحفظ یقینی بنائیں۔تمام اہم اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ معاشرئے میں بگاڑ پیدا کرنے والے مزموم عناصر کیخلاف بھر پور اقدامات کئے جائے۔ڈی آئی جی مردان ریجن نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ تھانہ جات میں آئے ہوئے سائلین کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی سے پیش آئے اور ان کو انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔انہوں نے مہتمم تھانہ جات و چوکیات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس اہلکار الرٹ اور چوکس رہتے ہوئے لازمی ہلمٹ اور جیکٹ کا استعمال یقینی بنائے ۔ تھانہ جات چوکیات میں تعینات پولیس اہلکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ پولیس اہلکار بہتر انداز میں ڈیوٹی سر انجام دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ خوش اخلاقی چارسدہ پولیس کا طرہ امتیاز ہے۔پولیس نے اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انتشار پھیلانے والے عناصر کی مذموم ارادوں کو خاک میں ملانا ہے لہٰذاضلع میں امن و امان یقینی بنانے کے لئے پولیس دن رات عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کوشاں ر ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر