ویوو نے پاکستان میں V11 اور V11 Pro متعارف کروا دیئے
لاہور(پ ر) ویوو نے پاکستان میں نئے V11 اور V11 Pro کا اعلان کیا ہے۔ ویوو کی معروف V سیریز میں یہ نیا اضافہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمرے کے ساتھ آیا ہے جو صارفین کو ہر طرح کے ماحول میں بہترین تصاویر کھینچے میں مدد کرتا ہے۔ V11 اور V11 Pro کے ڈیزائن میں کئی نئی خوبیاں ، جیسے خمیدہ (Curved) تھری ڈی باڈی میں نیا Halo FullView153 ڈسپلے اور دو نئے رنگ Starry Night اور Nebula Fusion پیش کئے گئے ہیں جو صارف کو ایک انوکھا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ V سیریز میں V11 Pro وہ پہلا اسمارٹ فون ہے جس کی ڈسپلے کے اندر ہی فنگر پرنٹ اسکینگ ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔ یوں نفیس اور اسٹائلش ڈیزائن کو برقرار رکھتے ہوئے ویوو نے بائیو میٹرک سیکورٹی کے میدان میں اپنی سبقت قائم رکھی۔ ’’صارفین کو مد نظر رکھتے ہوئے جدت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم مصنوعی ذہانت کی طاقت سے ا?راستہ V11 اور V11 Pro متعارف کرواتے ہوئے پرجوش ہیں کہ یہ ہمارے صارفین کے لیے زیادہ وجدانی اور ذاتی موبائل تجربہ پیدا کرے گا۔‘‘ ویوو پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر Eric Kong نے کہا۔’’ اسے ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے ذہین AI سروسز شامل کرتے ہوئے اپنے AI کیمرے سے کامل تصویر کھینچنا بہت ا?سان بنا دیا ہے اور V سیریز میں پہلی بارڈسپلے کے اندر اپنی سب سے اعلیٰ فنگر پرنٹ اسکیننگ ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔
ہم دنیا بھر کے صارفین کے لیے رحجان ساز اختراعات اور بہترین تجربہ لانے کی کوشش کرتے رہیں گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا
AI کیمرا بہترین تصاویر ا?سانی سے کھینچتا ہے
اس سال کے اوائل میں V9 کی کامیابی کے بعد ویوو نے مصنوعی ذہانت میں ترقی کے لیے کوششوں میں اضافہ کیا تاکہ صارفین کی ہر طرح کے منظر نامے میں کام کرنے والے طاقتور فوٹو گرافی فیچرز کی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔
V11 Pro میں پشت پر دو کیمروں کا مجموعہ جو بالترتیب 5 اور 12 میگا پکسل کے ہیں، f/1.8 جیسے بڑے اپرچر کے ساتھ موجود ہے۔ ان کیمروں میں پکسل کا سائز صرف 1.28 مائیکر میٹر ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 25 میگا پکسل کا ہے۔ 12 میگا پکسل کا ریئر کیمرا اپنے 24 ملین ضیا حساس (فوٹو سینسیٹیو) یونٹس کیذریعے Dual Pixel سینسرز کی روشنی کے لیے حساسیت میں اضافہ اور DSLR معیار کی Dual Pixel ا?ٹو فوکس ٹیکنالوجی کو بہتر بناتا ہے جو صرف 0.03 سیکنڈ کے قلیل وقت میں فوکس کرسکتی ہے۔جبکہ دوسری طرف V11 میں بھی پشت پر مساوی متاثر کن دو کیمروں کا مجموعہ جو بالترتیب 5 اور16 میگا پکسل کے ہیں اور وہی 25میگا پکسل AI کیمرہ فرنٹ پر ہے۔