درخت لگانے سے ملک کی فضا خوشگوار ہو جائے گی،عادل حفیظ
لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعظم پاکستان عمران خان اور جس سنجیدگی کے ساتھ ڈیمز کی تعمیر اور درخت لگانے کی مہم پر عمل پیرا ہیں انشااللہ مستقبل میں فضائی آلودگی کا خاتمہ ہوگاان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر انجمن تاجران ہال روڈ عادل حفیظ نے حکومت پاکستان کے سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت گلشن راوی میں پودا لگا نے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پودے لگانے سے صحت مند ماحول شہریوں کو میسر آئے گا درخت انسانی زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہیں ہم سب کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے